ورلڈکالمسٹ کلب کے زیراہتمام 5ستمبر کویوم دفاع کی مناسبت سے قومی سیمینار ہوگا

0
63

ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچوہدری نے کہا ہے کہ کسی تر نوالے کانام پاکستان نہیں،ہم ایٹمی طاقت ہیں۔پاکستان وقت آنے پراپنے دشمن سمیت دنیا کوچونکادے گا۔جموں وکشمیرکی آزادی تک پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی تکمیل نہیں ہوسکتی۔کشمیر کی خصوصی حیثیت پرشب خون مارنیوالے نے کرداروں نے سات دہائیوں بعد نظریہ پاکستان پرمہرتصدیق ثبت کردی ۔زمین اورسمندرسے فضاﺅں تک پاکستان کی دفاعی صلاحیت قابل رشک ہے۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج انتہائی پیشہ ور اورمستعدہیں جبکہ قوم اپنے دفاعی اداروں کی پشت پرکھڑی ہے۔دشمن کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں،اگرہم امن پسندہیں تویہ ہماری کمزوری نہیں۔پاکستان کی سا لمیت اورقومی حمیت پرہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔میدان جنگ میں کامیابی کیلئے ہتھیاروں سے زیادہ جذبوں کی اہمیت ہوتی ہے ۔پاکستان کاہرجوان جانبازاورمادروطن کاجانثار ہے۔

ورلڈکالمسٹ کلب کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے5ستمبر کولاہور میں قومی سیمینارمنعقد ہوگا،جس سے سیاست اورصحافت کے قدآوراحباب کے ساتھ ساتھ دفاع ماہرین خطاب کریں گے۔وہ ناصرچوہان ایڈووکیٹ کے چیمبر میں ورلڈکالمسٹ کلب کی کورکمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

ورلڈکالمسٹ کلب شعبہ خواتین کی مرکزی صدرڈاکٹر نبیلہ طارق ایڈووکیٹ،سینئر کالم نگار عمر فاروقی ،ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدناصراقبال خان ،مرکزی آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،مرکزی سینئر نائب صدورکاشف سلیمان ، قاضی سعداخترقریشی ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،ممتازاعوان اور مرکزی نائب صدر ناصرچوہان ایڈووکیٹ شریک ہوئے اور باری باری گفتگوکرتے ہوئے قومی سیمینار کے سلسلہ میں مختلف تجاویزدیں۔ورلڈ کالمسٹ کلب کے عہدیداران اورارکان 6ستمبر کوافواج پاکستان اورسرفروش رینجرز سے اظہار یکجہتی کیلئے قصورمیں گنڈا سنگھ بارڈرکادورہ کریں گے ۔

Leave a reply