کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر قائد میں لوگ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں سے پریشان ہیں۔
باغی ٹی وی: کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی مئیر کے معاملے پر جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ ن لیگ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں پی ٹی آئی کے لوگوں کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی اے ٹیم ہونے کا ثبوت دیا۔
یہ تاثر نہیں ملنا چاہیےکہ نگراں حکومت طاقت میں رہنا چاہتی ہے،لاہور ہائیکورٹ
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہمارے وکلا نےکےالیکٹرک کےحوالےسےدرخواست میں دلائل دیئے بینچ نے ہماری 2015 کی درخواست سماعت کےلئےمقررکی جس پر ہم شکر گزار ہیں لیکن ہمیں ہائیکورٹ جانے کا کہا گیا، ہم سمجھتے ہیں کہ جیسا ہم نے ذہن بنایا ہوا تھا ویسی سماعت نہیں ہوئی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان سےیہ اپیل کرتا ہوں کہ ٹھیک ہےآپ نےایک قانونی طریقےسےیہ کہہ دیا کہ ہائیکورٹ جائیں نیپراجائیں سپریم کوٹ میں توکراچی کےحوالےسےجو کیس چلتارہا اس میں اس وقت کےچیف جسٹس کےالیکٹرک سےمتعلق ریمارکس اور عدالتی کارروائی کا مطالعہ کریں تو پتا چلے گا کہ کراچی کےلوگ کتنےپریشان ہیں میں سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس ازخود اسے دیکھیں کہ یہ مفاد عامہ کا مسئلہ ہے۔ جسے کہیں سے ریلیف نہیں مل رہا تو آخری عدالت سپریم کورٹ ہے-
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے یاسمین راشد کی بریت چیلنج
حافظ نعیم نےمزید کہاکہ لوڈ شیڈنگ غلط ہورہی ہےمہنگی بجلی کراچی کو دی جارہی ہےسب سےزیادہ بل یہاں آتےہیں ہماری پٹیشن نجکاری کے حوالے سے تھی لیکن بات اب بہت آگے نکل چکی ہےاگر سپریم کورٹ مزید سماعت کرتی تو اضافی درخواست لگاتے جس میں ہم بتاتے کہ بجلی پیداوار میں اضافہ بھی نہیں ہوا۔