ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):تحصیل میئرسردار عمر امین خان گنڈہ پور نے آزادی مارچ روانگی پر گفتگو میں کہاکہ ہم عمران خان کے نظریاتی ورکر ہیں۔آج حقیقی لانگ مارچ کاآخری دن ہے اورڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے اسلام آبادروانگی کیلئے تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی قیادت میںیہ سائوتھ ریجن کا سب سے بڑاقافلہ ہوگاجو سی پیک یارک سے اسلام آباد تک عوام اس میں بھرپورشرکت کر رہی ہے ۔ دس الگ الگ قافلے آزادی مارچ میں شریک ہوں گے ۔پہلا قافلہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی قیادت میںالامین ہائوس سے روانہ ہوگااور پنیالہ پہاڑپور یارک انٹرچینج پراکٹھاہوگاجبکہ لکی اور کرک سے قافلہ عیسیٰ خیل انٹرچینج پراوربنوں، ہنگواور کوہاٹ کاقافلہ جھنڈانٹرچینج پر اکٹھے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت کو الیکشن کی طرف جانا پڑے گا۔تحصیل میئرسردار عمر امین خان گنڈہ پور نے نے کہاکہ اس بحران کا واحد حل الیکشن ہے۔انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمان کہیں نظر نہیں آرہے ہیں ۔آج اس کے گھر سے جب گزریں گے تو نعرے لگا کر پوچھیں گے کہ مولانا کہاں چھپا ہے۔ مہنگائی کے نعرے مارنے والے نے اپنے رشتہ دار کو گورنر لگادیاہے ۔انہوںنے کہاکہ مولانا ہی علما کو لیڈ کرتے ہیں اور نہ وہ عالم ہے وہ صرف کرسی اور رشتہ داروں کو نوازتاہے۔ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکن پرعزم ہیںاورکٹھ پتلی حکومت سے عوام اورملک کی جان چھڑاکرکامیاب لوٹیں گے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں اس طرح ہرائیں گے کہ ان کی نسلیں بھی یادرکھیں گی۔

Shares: