پیرمحل باغی ٹی(وقاص شریف نامہ نگار) مہذب معاشرے میں گالی گلوچ ، تشدد کی قطعی اجازت نہیں ہوتی ، سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اشرف جان سندھو ۔
تفصیلات کے مطابق۔اقلیتی رہنما اشرف جان سندھو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں گالی گلوچ اور تشدد کی قطعی اجازت نہیں ہوتی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی دیکھنے میں آئے لیکن کسی بھی حملہ آور گروہ کو سزانہ ہونے سے آئے روز ملک میں یہ واقعات ہورہے ہیں۔سیاسی عدم استحکام ملک کی بنیاد کو کھوکھلا کررہا ہے۔ملک میں یہ بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی آنے والے وقت میں خطرناک ثابت ہوگی ۔ ریاست سے جتنے بھی لوگ وفادار ہیں جن میں ہمارے مذہبی اقابرین ، اعلیٰ عدلیہ کے حج صاحبان ، مسلح افواج اور سوسائٹی کے ہر فرد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ایسے حملہ وار عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستانی اقلیتوں نے ایک خوش حال مملکت کاخواب دیکھا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں آج بھی پاکستانی مسیحی برادری اپنے کردار سے مطمئن ہے۔ غربت ، بے روزگاری آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگا ئی نے سوسائٹی کے ہر فرد کو متاثر کیا ہے۔اس کی بڑی وجہ سیاست دانوں کا آپس میں قومی معاملات پر ہم آہنگی نہ ہونا ہے۔ اس موقع پر اقلیتی ونگ کے نئے منتخب صدر چوہدری لیاقت رضا بھی ان کے ہمراہ تھے
Shares: