اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال بہت خراب ہے،اور جارحیت پورے خطے میں پھیل چکی ہے ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، اور ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔
مصدق ملک نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل کہا پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت پر بات ہو رہی ہے، اور ہم ایران کو جانتے ہیں لیکن پاکستان کی طرح کوئی نہیں جانتا، یہ اہم ہے، اس بیان سے لگتا ہے پاکستان بھی ایران کے معاملے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہےایران کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقا ت ہیں، اور پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔
سپریم کورٹ کے ججز کے بیرون ملک سفر اور چھٹیوں کیلئے نیا ضابطہ کار طے
قبل ازیں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہےسینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی ملنے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارت غم سے نڈھال ہے اور بھارت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیا ہو رہا ہے،چین ہمارا مین اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ اور اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دیگر ممالک سے رشتے بہتر کر رہے ہیں۔
او آئی سی نے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا