کشمیریوں کی آزادی تک 5اگست کو یوم استحصال منائیں گے، سردارعتیق احمد

0
34

کشمیریوں کی آزادی تک 5اگست کو یوم استحصال منائیں گے۔ یوم استحصال منانے سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردا ر عتیق احمد خان نے آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے، کشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کا افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے باعث بھارت پہلی بار بے نقاب ہوا۔ پاکستانی اداروں، سول سوسائٹی کی بدولت کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

سردار عتیق نے مزید کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قراردیا تھا۔ کشمیریوں کی آزادی تک حمایت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے ریلی میں آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر اسمبلی میں سیا ہ ماسک پہن کر پہنچے ۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں مزاحمتی دیوار کا افتتاح کیا ، علی امین گنڈا پور اور معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Leave a reply