خیبرپختونخواہ کی ترقی وخوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے:سردارفیصل امین گنڈہ پور

0
34

ڈیرہ اسماعیل خان:صوبائی وزیر بلدیات وممبرصوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور کی ڈویلپمنٹ پاور میٹنگ میں لوکل گورنمنٹ کے شراکت داروں سے اہم ملاقات،ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخواہ میں حالیہ سیلاب کے بعد ہونے والے نقصانات اور صورتحال کا جائزہ لیا گیااور آئندہ باہمی تعاون سے صوبہ پختونخواہ کی ترقی کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات وممبرصوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور نے ڈویلپمنٹ پاور میٹنگ میں لوکل گورنمنٹ کے شراکت داروں سے اہم ملاقات کی۔اس اہم ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخواہ میں حالیہ سیلاب اوربارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات اور صورتحال کا جائزہ لیا گیااور لائحہ عمل تیارکیاگیا۔صوبائی وزیر بلدیات وممبرصوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پوراور ڈویلپمنٹ پاور میٹنگ میں لوکل گورنمنٹ کے شراکت داروں نے صوبہ پختونخواہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے باہمی تعاون سے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر بلدیات وممبرصوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور نے ملاقات میں شریک لوکل گورنمنٹ کے شراکت داروں کوضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

سیلاب سے 90 لاکھ تک پاکستانی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ورلڈ بینک

ادھرڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے پی ٹی وی اور اے پی پی کے دفاتر بحال ہوئے اور آج پی آئی ڈی دفتر بحال ہوگیاہے، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومعاون خصوصی وزیراعظم فیصل کریم خان کنڈی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومعاون خصوصی وزیراعظم فیصل کریم خان کنڈی نے کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے پی ٹی وی اور اے پی پی کے دفاتر بحال ہوئے اور آج پی آئی ڈی دفتر بحال ہوگیاہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا سرکل آفس کی منظوری کے حوالے سے واپڈا حکام نے یقین دہانی کرائی ہے۔

 

 

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومعاون خصوصی وزیراعظم فیصل کریم خان کنڈی نے کہاکہ بنوں سرکل سے ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کو نجات مل جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عنقریب پی آئی اے کا سمارٹ آفس قائم ہورہا ہے اورجلد ائیرپورٹ سے انٹرنیشنل فلائٹس شروع ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومعاون خصوصی وزیراعظم فیصل کریم خان کنڈی کی وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے ڈیرہ ائیر پورٹ بحالی کے حوالے سے ذاتی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومعاون خصوصی وزیراعظم فیصل کریم خان کنڈی نے اہلیان ڈیرہ کوخوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے جلد انٹرنیشنل فلائٹس کا خواب پورا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کو ایک اور بڑی خوشخبری بھی ملنے والی ہے صرف 24 گھنٹے انتظار کریں۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومعاون خصوصی وزیراعظم فیصل کریم خان کنڈی نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک سے کلین سوئپ کرے گی اوربلاول بھٹو ملک کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کادوردورہ ہوگا اورروزگارکی فراہمی ہوگی۔

Leave a reply