کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں پارک کی کھدائی کے دوران ناکارہ خودکار ہتھیار برآمد کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون سن رائز پارک کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران یونین کونسل انتظامیہ پارک میں واکنگ ٹریک بنانے کے لیے کھدائی کر رہی تھی کہ زمین میں دفن مشکوک بوریاں دیکھی گئیں،انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر بوریوں کو کھولا گیا تو مختلف اقسام کا ناکارہ اسلحہ برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں، برآمد ہونے والا اسلحہ برسوں پرانا زنگ آلود اور ناقابل استعمال ہے، مزید کارروائی کے لیےاسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات
نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی
اشنا شاہ کا خوفناک تجربہ جس کے بعد سے وہ کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں