ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

اداکارہ صبا قمر جن کی اس برس فلم کملی ریلیز ہوئی اس فلم میں ان کی اداکاری نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ صبا کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں ہے. ویسے تو صبا کی آن سکرین جوڑی بہت سارے فنکاروں‌کے ساتھ سراہی جاتی ہے لیکن میکال ذوالفقار کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی ملتی ہے. ان دونوں‌کا آج کل ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں. ان کے مداحوں کے لئے ایک اور خوشخبری ہے کہ صبا اور میکال کو ایک بار پھر سے دیکھ سکیں گے جی ہاں اس بار دونوں‌کو ایک ویب سیریز میں دیکھا جائیگا اس ویب سیریز کا نام منڈی ہے. ویب سیریز کی شوٹنگ مسلسل لاہور میں‌جاری ہے. اس ویب سیریز میں‌ میکال اور صبا کی لُکس کی تصاویر

حال ہی میں جاری ہوئی ہیں. ان تصاویر میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں‌ہی سیاستدان کے کردار کرتے نظر رہے ہیں.
ویب سیریز میں میکال ذوالفقار کے علاوہ نئیر اعجاز،عثمان پیر زادہ اور عینی جعفری سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اویس خان بھی ہیں۔جب سے اس ڈرامے کی تصاویر جاری ہوئی ہیں صبا اور میکال کے پرستار اس ویب سیریز کو دیکھنے کےلئے بے چین ہیں . صبا قمر کا جس قسم کا حلیہ ہے اس کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ مریم نواز کا کردار کررہی ہیں باقی تو ویب سیریز دیکھ کر ہی پتہ چلے گا کہ جو اندازے لگائے جا رہے ہیں‌وہ کس حد تک درست ہیں.

Comments are closed.