واٹس ایپ ویب ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرانے کیلئے تیار

ویب ورژن کے اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا
0
173

واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی: میٹا کی جانب سے مارچ 2024 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیا گیا تھا تاہم اب ایسا واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ساتھ بھی کیا جا رہا ہے،اس تبدیلی کے بعد ویب ورژن میں واٹس ایپ کا ڈیزائن نمایاں حد تک تبدیل ہو جائے گا،اس نئے ڈیزائن میں اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور دیگر تمام ٹیب سائیڈ میں منتقل کر دئیے جائیں گے جو کافی زیادہ بہتر محسوس ہوتے ہیں۔

یہ نیا فیچر ابھی ویب ورژن میں بیٹا (beta) صارفین کو دستیاب ہے ویب ورژن کے اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب جاکر اسے بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

کافی عرصے بعد واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے، یوزر انٹرفیس کے ساتھ ساتھ ویب ورژن کے لیے ڈارک تھیم کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے،اس میں پس منظر کے رنگوں کو ڈارک تھیم کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے ملایا جائے گا جس سے یوزر انٹرفیس زیادہ خوبصورت محسوس ہوگا اور اسکرین کو دیکھنے سے آنکھوں پر پڑنے والا تناؤ بھی گھٹ جائے گا ،چونکہ ابھی نئے یوزر انٹر فیس کی آزمائش بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

Leave a reply