مزید دیکھیں

مقبول

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں...

پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس...

ہسپتال میں زیر علاج،وینٹی لیٹر پر موجود ایئر ہوسٹس کی عزت لوٹ لی گئی

بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات...

کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی مشق،آرمی چیف مہمان خاص

کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے...

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا عراقی شخص قتل

اسٹاک ہوم: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے عراقی شخص کو اس کے گھر میں قتل کردیا گیا۔

باغی ٹی وی :سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی اور اسے نذر آتش کرنے والے ملعون عراقی شہری 38 سالہ سلوان مومیکا کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، اسٹاک ہوم کے ایک جج نے جمعرات کے روز کہا کہ سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کرنے والا ایک عراقی شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق سے تعلق رکھنے والے سلوان مومیکا نامی شخص نے سویڈن میں بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی اور اس نے 2023 میں قرآن پاک کو نذر آتش بھی کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا گیا۔

اداکار فخر عالم کے گھر چوری ہو گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سلوان مومیکا کو گھر میں فائرنگ کرکے ہلاک کیے جانے کی تصدیق کی ہے کہا کہ انہیں بدھ کی رات اسٹاک ہوم کے قریب سوڈرٹلجے میں فائرنگ کے واقعے کے بارے میں اطلاع ملی اور انہوں نے ایک شخص کو گولیوں کے لگنے سے زخمی پایا، بعد میں اس کی موت ہو گئی اور قتل کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

اسٹاک ہوم کی عدالت نے آج سلوان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنانا تھا جو اب 3 فروری تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

امریکی خاتون کو کراچی کے شہری نے شادی کی مشروط پیشکش کر دی

اسٹاک ہوم کی ضلعی عدالت نے کہا کہ جمعرات کو مومیکا کے مقدمے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا، کیونکہ مدعا علیہ کی موت ہو چکی ہے، عدالت کے ایک جج گوران لنڈال نے تصدیق کی کہ مرنے والا سلوان مومیکا تھا، مزید کوئی معلومات نہیں ہیں کہ مومیکا کی موت کب اور کیسے ہوئی۔

سویڈش نشریاتی ادارے ’ایس وی ٹی‘ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ قتل ہونے والے شخص کا نام سلوان مومیکا تھا، جو 2018 میں عراق سے سویڈن آیا تھا اور اسے 2021 میں 3 سال کا رہائشی اجازت نامہ دیا گیا تھا۔

کرن جوہر نے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کردی

پراسیکیوٹر راسمس امان نے سویڈش خبر رساں ادارے ’ٹی ٹی‘ کو بتایا کہ اس معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں،سلوان مومیکا اورایک شریک مدعا علیہ پر اسٹاک ہوم کی عدالت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے قرآن پاک جلانے کے حوالے سے بیانات کے ذریعے نسلی منافرت پر اکسایا تھا، آج جمعرات اس کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا۔