پاکستانی فلم ویلکم ٹو دی پنجاب نے باکو فلم فیسٹیول میں بہترین آڈینس ایوارڈ جیت لیا-

آذربائیجان میں 7 سے 10 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں پاکستان نے شرکت کی،فیسٹول کے دوران تین پاکستانی فلموں کی خصوصی نمائش کی گئیں، فیسٹیول کے دوران پاکستان فلم ڈے کے موقع پر پیش کی جانے والی فلم ویلکم ٹو دی پنحاب نے بہترین آڈینس ایوارڈ اپنے نام کیا،اس فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک جبکہ ہدایت کار شہزاد رفیق ہیں، یہ ایوارڈ عالمی سطح پر پاکستانی سینما کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے، اس سے قبل بھی پاکستانی فلموں نے 2025 میں متعدد عالمی پلیٹ فارمز پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

محمد اورنگزیب کی سعودی نائب وزیرِ خزانہ سے ملاقات

اس سے قبل چین میں منعقد ہونے والے ایس سی او فلم فیسٹیول میں فلم نایاب نے بہترین جیوری کرٹک ایوارڈ جبکہ فلم دیمک نے بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ اپنے نام کیے، روس میں ہونے والے یوریشیا فلم فیسٹیول میں پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کو بہترین پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا-

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹیو ڈی جی ڈی ای ایم پی ثمینہ فرزین، ڈائریکٹر فلم سیکشن سیدہ سائرہ رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سمیعہ چنا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہی کی محنت کی بدولت پاکستان نے عالمی سطح پر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی-

غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کرنے والوں کی شناخت کی تصدیق نادرا سے لازمی قرار

Shares: