صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈ ن نے خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان کو گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں ٹریفک پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور اورساتھی سے خاتون کو بازیاب کروا لیا ،متاثرہ خاتون نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں نے شیرانوالہ گیٹ سے زبردستی رکشہ میں بٹھایا،ملزمان نے نقدی اورموبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی.
ٹریفک وارڈن آصف نے ملزمان کو کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ،وقاص اور افتخار نامی ملزمان کا تعلق لاہور کےعلاقے والٹن سے ہے.








