وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایک اور کوشش رنگ لے آئی، قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا سے واپسی پر قطر میں مختصر قیام کیا تھا اور امیر قطر سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قطر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی بارے بھی بات کی تھی جس پر عملدرآمد ہوا اور قطر نے آج دوہا جیل میں قید 53 پاکستانی قیدیوں‌ کو رہا کر دیا


قطر کی جیل سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں عمران خان کی وجہ سے رہائی ملی ،قطرکی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانیوں نے قطری حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے.

قطر کی جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے ہے، جنہیں معمولی جرائم کی وجہ سے جیلوں میں بند کر دیا گیا تھا.

دوسری جانب پاکستانی قیدیوں کے رہا ہونے پر ان کے اہلخانہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی،

Shares: