ویران کالج کو آباد کرنے والی پرنسپل پروفیسر عشرت ناز کا اچانک تبادلہ،اس فیصلے کے خلاف طالبات سراپا احتجاج بن گئیں.
باغی ٹی وہ کی رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شرافی گوٹھ کراچی جو 2018 سے ہے لیکن حکام بالا اور پچھلی پرنسپل کی عدم توجہ کی وجہ سے ویران تھا 2023 میں پروفیسر عشرت ناز نے بحیثیت پرنسپل کا چارج سنبھالا اور اپنے اس ایک سال کی انتھک محنت کی وجہ سے اس ویران کالج کی انرولمنٹ کو 500 سے زیادہ کرانے کے ساتھ ساتھ کالج میں کامرس کی فیکلٹی کو متعلقہ ممبر قومی اسمبلی عبد الحکیم بلوچ کی معاونت سے آغاز کرایا اور طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے کوششیں کیں اور مختصر اساتذہ ہوتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا یہی وجہ ہے کہ اس سال پری میڈیکل گروپ کی طالبعم نے A گریڈ سے اپنا امتحان پاس کیا۔کالج کی بہتری کے لئے متعلقہ اداروں کو خطوط بھی لکھے مگر بے حس افسران کی بھینٹ چڑھ گئیں اور اچانک تبادلہ ہوگیا جس کی وجہ سے طالبات میں شدید بیچینی پائی جاتی ہے یہی نہیں علاقے کے مکین بھی ان کے تبادلے سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں اس سلسلے میں آج 10.10.2024 کو کالج کی طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور پروفیسر عشرت ناز کے حق میں نعرہ بازی کی اور ان کو کالج میں دوبارہ تعینات کرنے تک اپنا احتجاج جاری رکھنا کا عندیہ دے دیااور یہاں تک کہ متعلقہ افسران کے آفس تک جانے اور گھیرا کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔
کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوں کی اندھا دھند فائرنگ
کراچی میں 10 دن میں 90 ڈینگی کیسز سامنے آ گئے
کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار