پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا آج پہلا میچ کھیلے گی، قومی ٹیم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کا پہلا میچ آج جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا.ترجمان پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف منتخب کردہ سکواڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد، حارث سہیل، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر اور وہاب ریاض مقابلے کیلئے میدان میں اتریں گے جبکہ حسن علی بطور بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔