پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو ایک سخت حریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز آسان نہیں ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تمام میچز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں موسم گرم ہے، لیکن ہم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیے ہیں، خاص طور پر پاور ہٹنگ پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ میزبان ٹیم کی بیٹنگ کافی جارحانہ ہوتی ہے تاہم ہماری تیاری مکمل ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کی واپسی ٹیم کے لیے خوش آئند ہے، اور سینئرز و جونیئرز کا اچھا امتزاج بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوگا۔

امریکی دباؤ کا اثر،؟،بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی

Shares: