ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری

west

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم پاکستان میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے 6 جنوری 2024 کو پاکستان پہنچے گی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کے دورے کے دوران ایک وارم اپ میچ اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، اور دونوں ٹیسٹ میچز اب ملتان میں ہوں گے۔ پہلے ٹیسٹ کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ دونوں ٹیسٹ کراچی میں ہونے تھے، لیکن اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے باعث یہ میچز ملتان منتقل کر دیے گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری 2024 کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ٹیم کا پہلے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک تین روزہ وارم اپ میچ شیڈول کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ٹیم ملتان پہنچے گی جہاں دونوں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 19 برس بعد پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آ رہی ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے نومبر 2006 میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، اور اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد پاکستان کا تین بار دورہ کیا ہے، جن میں دو ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایک ون ڈے سیریز شامل ہے۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا اعلان: کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اسکواڈ کی قیادت کریگ بریتھ ویٹ کو سونپی گئی ہے، جبکہ نائب کپتان کا عہدہ جوشوا ڈی سلوا کو دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا دورہ پاکستان نہ صرف دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اہم ہے بلکہ یہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دوبارہ فروغ کی ایک اور بڑی کوشش بھی ہے۔

صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ نے دیا جھٹکا

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبیعت خراب،ہسپتال منتقل

Comments are closed.