پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈٰیم میں ہونے جارہا ہے۔پہلا میچ 17 سے 21 جنوری کے دوران کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا جو 29 جنوری تک جاری رہے گا۔ پاکستان نے شان مسعود کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے جب کہ محمد ہریرہ کل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔علاوہ ازیں ٹیم میں بابراعظم، کامران غلام، سعودشکیل، محمدرضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کراچی کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں، حافظ نعیم