نیویارک: امریکی اخبار نے ایک تجزیہ میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ جیتنے کے لیے کیف کے لیے کوئی معجزاتی حل نہیں ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے جس کا عنوان یہ ہے ” صرف ٹینک ہی یوکرین میں جنگ کا نقشہ نہیں بدل سکتے”۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ نیٹو کے ٹینک کوئی معجزاتی حل نہیں ہیں جو کیف کو جنگ جیتنے کا موقع فراہم کرے لیکن امریکی فوج ایک بار پھر یوکرین کی فوج کو دوبارہ بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ روس کے مضبوط دفاع کو توڑنے کے کیف کے امکانات کو بہتر بنایا جا سکے۔
بھارت، ایک ہی دن میں دو جنگی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر تباہ
کیف کو اس فوجی تعطل پر قابو پانا چاہیے جس کا سامنا یوکرین کی مسلح افواج کو اس وقت ہو سکتا ہے جب روسیوں کی جانب سے پوزیشنوں کی گرفت کے لئے ملٹی لیئرڈ ڈیفنس لائن بنانا شروع کی جائے۔
دوسری طرف یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز نے یوکرین میں مختلف مقامات پر 30 سے زائد میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔میزائل حملوں میں کیف کے ضلع گولو سیوسکی میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔روسی میزائل حملوں میں جنوبی ریجن اوڈیسا میں توانائی کی دو سہولیات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
آج فواد چوہدری بھی عدالت میں رو پڑے،اہلیہ فواد
یوکرینی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز کے فائر کیے گئے 30 سے زائد میزائلوں میں سے15 کو یوکرین کی فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔اس کے علاوہ روسی فورسز کے فائر کیے گئے 24 ایرانی ساختہ ڈرونز ملک کے جنوبی حصے میں مار گرائے گئے ہیں۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بھی میزائل حملہ کیا گیا، کیف کے میئر نے شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، روسی بمبار طیاروں نے روس کے شمالی ریجن مرمانسک سے میزائل حملے کئے۔