پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس کرکٹرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ پاکستان کےلیے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے بنگلا دیش دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس کرکٹرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ پاکستان کےلیے بہترین کارکردگی دکھائی ہےٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ہر 6 ماہ اور ہر سال کے ساتھ بدل رہا ہے اور اس بدلتے فارمیٹ کے مطابق ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں۔

سلمان علی آغانے کہا ہے کہ کنڈیشنز کسی بھی میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں اور ہمیں بنگلا دیش کی کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ ہےکئی پاکستانی کھلاڑی بنگلادیشی لیگ میں کھیل چکے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے ماحول میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں،ٹیم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور تمام فوکس اس بات پر ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلی جائے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

انہوں نے بنگلادیشی ٹیم کو ایک مضبوط حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ہر گراؤنڈ پر مخالف ٹیم کے لیے چیلنج بنتی ہے تاہم پاکستانی ٹیم میچ کی صورتحال اور کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی مکمل تیاری رکھتی ہے ڈھاکا کی کنڈیشنز کے پیش نظر کراچی میں کیمپ کے دوران خصوصی پچز تیار کی گئیں تاکہ کھلاڑی ان حالا ت کے مطابق خود کو تیار کرسکیں کیمپ میں سناریو بیس میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کی اسکلز کو بہتر بنانے پر بھرپور کام کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش دیش کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا اور اس حوالے سے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی ۔

شوبز خواتین کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے،سید نور

Shares: