چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات آگئیں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرز ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنی گاڑی میں مولانا فضل الرحمان کے بھتیجوں کی شادی میں شرکت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے۔ ان کے ہمراہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز طلحہ محمود اور عبدالغفور حیدری بھی تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا۔ جس سے گاڑی بے قابو ہوگئی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو حادثے سے بچالیا۔واقعے کے دوران گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سےپہلےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے سب سے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے سالار خان سنجرانی لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں افسوس ناک حادثے کا شکار ہوئے۔

اس وقت ذرائع کے مطابق سالار خان کار میں کراچی سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی ۔

حادثے میں کار ڈرائیور محمد یونس موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ سالار سنجرانی کو اوتھل ہسپتال میں طبی امداد دے کر شدید زخمی حالت میں کراچی روانہ کیا گیا تھا ۔سالار خان سنجرانی کراچی جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گئے تھے ۔

Comments are closed.