پیپلزپارٹی کی کیاحیثیت ہے:استعفے نہیں دیں‌ گےتودھکے دے کرنکال دیں‌گے:شاہد خاقان عباسی

0
29

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی کیاحیثیت ہے:استعفے نہیں دیں‌ گےتودھکے دے کرنکال دیں‌گے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوری شدہ الیکشن کے نیتجے میں آنے والی اسمبلی میں نہیں رہ سکتے۔

شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی کیا حیثیت ہے اگر پیپلز پارٹی اتفاق نہیں کرتی تو ان کے راستے جدا ہونگے، پھر جو بھی ہوا ہم اپنا راستہ چن لیں گے۔

ذرائع کےمطابق اسی حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم اسمبلی میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو گالیاں نکالتے ہیں تو اتفاق رائے کیسے ہوگا؟ جب اپوزیشن بات کرے تو کہا جاتا ہے کہ این آر او مانگ رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اب واحد حل یہی ہے کہ سب پہلے توبہ کریں کہ الیکشن چوری نہیں کرینگے، پھر الیکٹرول ریفارمز پر بات آگے بڑھ سکتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل موجودہ نظام، موجودہ اسمبلی میں نہیں، اگر کوئی جماعت اسمبلی میں رہ کر مسائل حل کر سکتی ہے تو دلیل پیش کر دے۔

شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ کبھی اسمبلیوں میں رہ کرلوگوں کے مسائل حل نہیں ہوتے

انہوں نے بتایا کہ سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دیئے گئے اپوزیشن لیڈر کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی بھی اس فیصلے میں شامل تھی۔ ہم نے شیری رحمان نہیں، اعظم نذیر تارڑ کا نام فائنل کیا ہے

Leave a reply