واٹس ایپ گروپ میں انتشار پھیلانے پر ایڈمن اور تین ممبرز پر مقدمہ درج

firing

پاکپتن:واٹس ایپ گروپ میں فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے پر ایڈمن اور تین ممبرز پر مقدمہ درج کر لیا گیا

مذہبی فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے پر واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور 3 ممبر کے خلاف تھانہ سٹی عارف والا میں دفعہ 295A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ سید مزمل نے درج کروایا، درج مقدمے میں کہا گیا کہ سائل انجمن اثنا عشری کا سیکرٹری جنرل ہے،اپنے گھر موجود تھا کہ سید علی رضا زیدی آ‌گئے،ایک واٹس ایپ گروپ نیوز گروپ عارفوالا، جس کے ایڈمن خالد امین سیٹھی ولد محمد امین و دیگر ہیں،گروپ میں اہل بیت اور اہل تشیع کے بارے میں نہایت ہی گستاخانہ بات کی گئی،نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ کا تمسخر اڑایا گیا،ملزمان نے ہمارے مذہبی عقائد کو مجروح کیا،ہمارے عقائد کی توہین کی گئی اور شہر میں امن و امان خراب کرنے کی سازش کی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت درج کیا گیا ہے.

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

Comments are closed.