واٹس ایپ کا چیٹ ونڈو میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ

0
47

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ طویل عرصے بعد ایک ایسا فیچر لانے والا ہے جس سے چیٹ ونڈو میں میڈیا بھیجنے کا انداز ری ڈیزائن ہوگا-

باغی ٹی وی : واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں صارفین کے لیے مسلسل نت نئے فیچرز سامنے آتے رہتے ہیں، جو عام صارفین تک پہنچنے سے قبل بیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسا فیچر لانے والا ہے جس سے چیٹ ونڈو میں میڈیا بھیجنے کا انداز ری ڈیزائن ہوگا، یہ وہ سیکشن ہے جہاں آپ کسی میسج کے لیے تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں۔

یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور ممکنہ طور پر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا اس تبدیلی کو واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے اینڈرائیڈ ورژن کے نئے بیٹا ورژن میں دریافت کیا۔

اینڈرائیڈ کے 2.21.5.4 بیٹا ورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا ہے تاہم ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں نئے اور پرانے یوزر انٹرفیس کے درمیان فرق کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میں فرق موجود ہے، بائیں جانب پلس کے نشان کی جگہ تصویر کا آئیکون لے رہا ہے، اور چیٹ ٹیب میں ہلکے گرے رنگ کا بیک گراؤنڈ بھی نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی ویب سائٹ ٹیک کرنچ نے دعویٰ کیا کہ جو صارفین واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول کرنے کے حامی نہیں اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔ ان صارفین کا واٹس ایپ اکاؤنٹ 15 مئی کے بعد عارضی بند کر دیا جائے گا –

ای میل میں مزید کہا گیا تھا کہ 15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے تاہم انہیں مختصر وقت کے لئے نوٹیفکیشن اور کالز موصول کرنے کی سہولت میسر رہے گی۔

ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ 15 مئی کے بعد پرائیویسی قبول نہ کرنے والے صارفین واٹس ایپ کے پیغامات کو نہیں پڑھ پائیں گے اور نہ اپنے دوستوں کو واٹس ایپ کے ذریعے کوئی پیغام بھیج سکیں گے جبکہ اکاؤنٹ مزید 120 دن بعد مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اپنی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اس کے 2 ارب سے زائد صارفین ہر ماہ 100 ارب واٹس ایپ پیغامات بھیجتے ہیں اور روزانہ ایک ارب سے زائد کالزکی جاتی ہیں۔

واٹس ایپ نے کہا تھا کہ ہم اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ساتھ آپ کی رازداری کے پابند ہیں اور رہیں گے، ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے واٹس ایپ کے 12 سال مبارک ہو ۔

واٹس ایپ صارفین ماہانہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں ڈیٹا جاری

واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی:صارفین کے رد عمل نے واٹس ایپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر…

پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

Leave a reply