واٹس ایپ کی 24 گھنٹوں بعد چیٹ غائب کرنے والے نئے فیچر کی جانچ

0
45

ویب سائٹ بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپ واٹس ایپ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دینے والے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرواٹس ایپ اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد غائب ہونے کے لیے پیغامات ترتیب دینے کی صلاحیت کے حوالے سے جانچ کر رہا ہے اور یہ آزمائشی ترقی جاری ہے۔


ویب سائٹ نے بتایا کہ واٹس ایپ چند ماہ قبل ایک ایسا فیچر متعارف کروا چکا ہے جو 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 7 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔

تاہم اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ صارفین الجھن کا شکار ہو گئے تھےچنانچہ بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ غلط معلومات سے محفوظ رہنے کے لیے واٹس ایپ کچھ مہینوں سے غائب ہونے والے پیغامات کی حمایت کر رہا ہے۔

انفو بیٹا نے بتایا کہ واٹس ایپ اس حوالے سے ایک نئے اور مختلف فیچر کی آزمائش پر کام کر رہا ہے جو 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دے گا-

Leave a reply