واٹس ایپ کی ویڈیوز شئیرکرتے ہوئےغیر ضروری آوازوں کو میوٹ کرنے سے صارفین کی متعلق آگاہی

0
28

بعض اوقات شوٹ کی گئی ویڈیو میں غیر ضروری آوازیں ویڈیو کی اہمیت ختم کر دیتی ہیں تاہم اب ان غیر ضروری آوازوں کی ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے واٹس ایپ نے نئے فیچر سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں صارفین کے لیے مسلسل نت نئے فیچرز سامنے آتے رہتے ہیں، جو عام صارفین تک پہنچنے سے قبل بیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہوتے ہیں-

تاہم اب اپنے ایک ٹویٹ میں مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو ایک نئے فیچر سے آگاہ کیا ہے-


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفشیل ہینڈل کی جانب سے گزشتہ روز مداحوں کو ویڈیو شیئرنگ کے نئے فیچر سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

واٹس ایپ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اب آپ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں سن نہیں سکتے واٹس ایپ نے بتایا کہ اب آپ اپنی ویڈیوز کو اسٹیٹس پر یا دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے سے پہلے غیرضروری آوازوں کو میوٹ کر سکتے ہیں یہ فیچر اب انیڈرائیڈ فونز پر بھی موجود ہے-

اب لازمی نہیں کہ آپ کسی ویڈیو کو میوٹ کرنے کے لیے ایک نیا ویڈیو کلپ ریکارڈ کریں بلکہ اب آپ اپنے فون میں پہلے سے موجود ویڈیو کو اسٹیٹس پر اپلوڈ کرنے یا کسی دوست کو بھیجنے سے پہلے بھی میوٹ کر سکتے ہیں۔

ویڈیو میوٹ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے-

1۔ واٹس ایپ چیٹ اوپن کرکے اپنی فون اسٹوریج میں سے ویڈیو منتخب کریں۔

2۔ ویڈیو منتخب کرنے کے بعد آپ کو ویڈیو کی لمبائی ایڈجسٹ کرنے والے بار کے نیچے ساؤنڈ آئیکون نظر آئے گا۔

3۔ ساؤنڈ آئیکون پر ٹیپ کریں جس کے بعد آپ جس دوست کو ویڈیو بھیجیں گے یا اسٹیٹس پر اپ لو ڈ کریں گے وہ میوٹ ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ فیچر پہلی بار گزشتہ برس نومبر میں بیٹا ورژن میں استعمال کیا گیا تھا تاہم اب واٹس ایپ انتظامیہ نے اس فیچر کو اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی متعارف کروا دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ ایک ایسا فیچر لانے والا ہے جس سے چیٹ ونڈو میں میڈیا بھیجنے کا انداز ری ڈیزائن ہوگا، یہ وہ سیکشن ہے جہاں آپ کسی میسج کے لیے تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں۔

یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور ممکنہ طور پر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا اس تبدیلی کو واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے اینڈرائیڈ ورژن کے نئے بیٹا ورژن میں دریافت کیا۔

اینڈرائیڈ کے 2.21.5.4 بیٹا ورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا ہے تاہم ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں نئے اور پرانے یوزر انٹرفیس کے درمیان فرق کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا تھا۔ اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میں فرق موجود ہے، بائیں جانب پلس کے نشان کی جگہ تصویر کا آئیکون لے رہا ہے، اور چیٹ ٹیب میں ہلکے گرے رنگ کا بیک گراؤنڈ بھی نمایاں ہے۔

Leave a reply