واٹس ایپ پر دوستوں کیساتھ ماضی کے بہترین گیمزکھیلیے

0
96

پغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ پر اب صارفین دوستوں کے ساتھ 90 کی دہائی کے گیمز بھی کھیل سکتے ہیں-

باغی ٹی وی :موبائل پرزیادہ ترلوگوں کا اولین مشغلہ گیم کھیلنا ہوتا ہے، لیکن موبائل گیمز کے شیدائیوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ موبائل میں جگہ کا بھی ہوتا ہے لیکن کچھ کھیل ایسے ہیں جنہیں آپ بنا انسٹال کیے کھیل سکتے ہیں بلکہ بعض اوقات تو موبائل میں وائرس بھی آجاتا ہے جس کی وجہ سے موبائل فونز خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

کچھ گیمز ایسے بھی ہیں جنہیں آپ انسٹال کیے بغیر بھی اپنی دوستوں اور فیملی کے ساتھ باآسانی کھیل سکتے ہیں واٹس ایپ کو محض پیغام رسانی کے لیے مختص ایپ سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ ماضی کے بہترین گیم کھیل سکتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں ہیں کہ دوستوں کے ساتھ واٹس ایپ پر کھیلے جانے والے گیمز کون سے ہیں –

نام، چیز، جگہ، جانور:
نام، چیز، جگہ، جانور ایک ایسا معروف کھیل ہے جسے 90 کی دہائی میں پیدا ہونے والے بچے خوب شوق سے کھیلا کرتے تھے لیکن جب انٹرنیٹ اور اسمارٹ فونز ہماری زندگیوں میں آئے توانہوں نے بچپن کے اس خوب صورت کھیل کو نئی نسل سے دور کردیا تاہم ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بھی آپ اس کھیل سے بخوبی لطف اندوز ہوسکتے ہیں، اس کے لیے آپ کو واٹس ایپ پر ایک گروپ بنانا ہوگا جس میں آپ اُن تمام افراد کو شامل کرسکتے ہیں جن کے ساتھ آپ یہ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

اُس کے بعد آپ گروپ میں ویڈیو کال کرکے کوئی بھی ایک حروف تہجی (الفابیٹ) بتائیں گے اور بولیں گے کہ اس سے شروع ہونے والے نام، چیز، جگہ اور جانور کو گروپ میں لکھنے کا کہیں گے جو سب سے پہلے تمام نام لکھ دے گا وہ اس کھیل کا فاتح ہوگا۔

دی نیلم شو گیم:
یہ کھیل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی مقبول ترین فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں بھی کھیلا گیا تھا، یہ ایک بہت سادہ سا کھیل ہے جس میں کھلاڑی بنا سوچھے سمجھے ایک لفظ کہتا ہے اور دوسرے کھلاڑی کو جواب دینا ہوتا ہے کہ اس لفظ کو سن /پڑھ کر اس کے ذہن میں سب سے پہلے کیا چیز آئی ہے یہ کھیل بھی آپ واٹس ایپ پر گروپ کی شکل میں کھیل سکتے ہیں۔

انتاکشری:
انتاکشری بھی ماضی کو ایک مقبول ترین کھیل ہے جو ناصرف عام روٹین میں کھیلا جاتا ہے بلکہ شادی بیاہ کے موقع پر بھی مختلف تقاریب میں اس کھیل کا خصوصی طور پر انعقاد کیا جاتا ہے اس کھیل میں دو ٹیمز بنائی جاتی ہے، اس کھیل میں گانے کے آخری لفظ سے شروع ہونے والا کوئی بھی گانا گانا ہوتا ہے جو ٹیم گانا گالیتی ہے وہ جیت جاتی ہے آپ اس گیم کو واٹس ایپ پر گروپ بناکر کھیل سکتے ہیں اور ماضی کی یادوں کو خوب انجوائے کرسکتے ہیں۔

Leave a reply