واٹس ایپ سٹیٹس ٹریکرمیں نقص،آن لائن صارفین سائبر کرمنلز کے نشانے پر

0
81

واٹس ایپ کا ایک اور سیکیورٹی بگ سامنے آیا ہے جس کے ذریعے سائبر کرمنلز یا ہیکرز اسٹیٹس ٹریکر فیچر کا استعمال کر تے ہوئے آن لائن صارفین کو ٹریک کر سکتے ہیں۔

باغی ٹی وی : واٹس ایپ سیکیورٹی میں آئے دن کوئی نا کوئی خامی سامنے آ رہی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین پریشان ہیں اور ہیکرز کے نشانے پر ہیں حال ہی میں انٹرنیٹ سیکیورٹی کے ماہرین نے واٹس ایپ میں ایک نئی سیکیورٹی خامی کی نشاندہی کرتھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بھی فرد آپ کے علم میں لائے بنا آپ کا اکاؤنٹ بند کراسکتا ہے۔

اس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرکے ہیکرز کو آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی تو حاصل نہیں ہوگی، لیکن آپ ڈیٹا کے ساتھ ساتھ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوسکتے ہیں اور پھر آپ کو واٹس ایپ استمال کرنے کے لیے نیا اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔

واٹس ایپ انتظامیہ اس مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن فی الحال اس مسئلہ کا تو حل ابھی تک نہیں نکل سکا تاہم واٹس ایپ سیکیورٹی میں ایک اور خامی سامنے آ گئی ہے-

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر سکیورٹی فرم ٹریسڈ (Traced) نے متعدد ویب سروسز سمیت کئی ایسے اینڈرائڈ اور آئی فون دریافت کیے ہیں جو ہیکرز کو صارف کے واٹس ایپ پر آن لائن ہونے کی اطلاع دیتے ہیں جس کے بعد ہیکرز صارف کی رضامندی کے بغیر اس کے اسٹیٹس کو مانیٹر کر سکتی ہے۔

اس کے لئے کوئی بھی نمبر درج کیا جاسکتا ہے اوراس نمبر پر کوئی شخص واٹس ایپ استعمال کر رہا ہو تو اسٹیٹس ٹریکر صارف کا واٹس ایپ استعمال کرنے کا صحیح وقت اور تاریخ فراہم کرے گا۔

ٹریسڈ نے اپنی پوسٹ میں مزید انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ ایسی ایپس اس لیے متعارف کروائی جاتی ہیں کہ صارف کب آن لائن ہوتا ہے تاہم سائبر کرمنل اس ایپ کا غلط فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ اسٹیٹس ٹریکر ایسے بھی دریافت ہوئے ہیں جو ایک ساتھ دو واٹس ایپ نمبر درج کرنے کا آپشن دیتے ہیں جس سے یہ تصور کرنے میں مد ملتی ہے کہ آیا دونوں صارف کسی خاص وقت پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

تاہم واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو غیر فعال کرنے کے حوالے سے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جو صارف کے آن لائن اسٹیٹس کو ظاہر کرتے ہوئے سائبر حملہ آوروں کو حملے کا موقع دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ

واٹس ایپ میں نئی سیکیورٹی خامی کی نشاندہی ،لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس نشانے پر

Leave a reply