خانقاہ ڈوگراں – گندم ہماری خوراک کا اہم جز، بنیادی ضرورت ہے، غلام رسول سدھو

باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا)گندم ہماری خوراک کا اہم جز، بنیادی ضرورت ہے، غلام رسول سدھو ۔
تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت توسیع صفدرآباد تحصیل میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے ۔ گندم کی کاشت کے حوالے سے زراعت آفیسر توسیع صفدرآباد غلام رسول سدھو کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحصیل صفدرآباد کے فیلڈ اسسٹنٹس اور بیلداران نے شرکت کی۔ غلام رسول سدھو زراعت آفیسر توسیع صفدر آباد کا کہنا تھا کہ گندم ہماری خوراک کا اہم جز اور بنیادی ضرورت ہے۔ اس کی کاشت زیادہ رقبہ پر کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کا اپناتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے سے ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمکہ زراعت توسیع تحصیل صفدرآباد میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے جس میں کسانوں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے بارے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاؤہ تحصیل بھر میں گندم کے نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے اور بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب کاشتکاروں سبسڈی بھی دی جائے گی۔ حکومت کے ان اقدامات کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے سے فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے

Leave a reply