حلب : دنیا میں جہاں کہیں بھی ترک النسل ہیں طیب اردوان مدد کوپہنچتے ہیں:آزربائیجان آرمینیا جنگ میں بھی ایسا ہوا: بشار الاسد ،اطلاعات کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں جاری لڑائی کی وجہ ترک صدر رجب طیب اردوان ہیں۔

روسی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی صدر نے الزام عائد کیا کہ ترکی نے اپنے فوجی آذربائیجان بھیجے تاکہ وہ آذربائیجان کی مدد کرسکیں اوراسی مقصد کےلیے آرمینیا فوج کے خلاف لڑ سکیں۔جب کہ ترکی نے اس الزام کو جھوٹا قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

بشارالاسد نے انٹرویو میں اردوان پر کڑی تنقید کی۔ شامی صدر نے کہا کہ ترکی نے آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ “اردوان لیبیا میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔ آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ کے ذمہ داری اردوان پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے نگورنو کاراباخ کے تنازع پر جنگ شروع کروائی”۔

Shares: