باغی ٹی وی ،چوک قریشی ( جمشید سہرانی کی رپورٹ) سینئر وائس پریذیڈنٹ انصاف ڈاکٹرز فورم جنوبی پنجاب، اور میرے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ علاقے کے امن و امان کو بحال کریں اور ملزموں کو جلدازجلد گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریکِ انصاف کے نوجوان رہنما و امیدوار پی پی 273 محسن بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر محسن بلوچ کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز پیغامات کے فوراً بعد ایک ہی رات میں دو بار ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی پر قاتلانہ حملہ ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ڈاکٹر صاحب قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ علاقے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ایسے شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار سانحہ سے محفوظ رہا جا سکے اور علاقے کا امن و امان خراب نہ ہو کیونکہ مقامی ایم پی اے میاں علمدار قریشی کی سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے علاقہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے کچے کا علاقہ بن چکا ہے اور یہ کہا جائے کہ یہاں بھی لادی گینگ 2 کا راج ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025