قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کیلئےسلیکٹر عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے مستعی ہونے پر جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم اب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زمہ داری عاقب جاوید کو سونپی گئی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 بار کی چیمپئن ٹیم کے 52 سالہ ہیڈکوچ عاقب جاوید دورئہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں کوچنگ کے فرائض نبھائیں گے۔ عاقب جاوید ماضی میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، عاقب جاوید کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں جب مصباح الحق نے سلیکشن اور کوچنگ کی ذمہ داریاں ساتھ سنبھالی تھیں تو ان کے سب سے بڑے ناقد عاقب جاوید ہی تھے۔ البتہ دونوں میں نمایاں فرق کوچنگ کے تجربے کا ہے، عاقب گزشتہ 20 سالوں سے مختلف ٹیموں کی کوچنگ کررہے ہیں۔
ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی
پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی
چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم