ٹھٹھہ : میونسپل کمیٹی میں سفید کاٹن پوش سیورمین بھرتی ہونے کا انکشاف،شہر میں گندگی کے انبار

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )میونسپل کمیٹی میں سفید کاٹن پوش سیورمین بھرتی ہونے کا انکشاف،شہر میں گندگی کے انبار
تفصیل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ میں غیرقانونی سفید کاٹن پوش سفارشیوں کی بھرتیوں کی وجہ سے میرٹ کی کھلے عام دھجیاں اُڑائی گئیں، جس میں غریب لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،دوسری طرف سیاسی سفارشی کاٹن مافیاء ڈیوٹی نہیں کرتا اور اپنے بااثر سیاسی آقاؤں کی طاقت کے بل بوتے پر گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے ہیں ،ان غیر قانونی بھرتیوں کی وجہ سے شہر میں صفائی کانظام درہم برہم ہوچکا ہے ہرطرف گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے اعلیٰ آفیسران ان سیاسی بھرتی ملازمین کے خلاف ایکشن لینے سے ڈرتے ہیں کیونکہ اگرکسی اعلیٰ آفیسر نے ایکشن لیا تو اسے دھمکایاجاتا ہے یاپھر اس کا ٹرانسفر کرادیاجاتا ہے ،جس کا ثبوت صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں گذشتہ روزقبل ایک ایکشن لینے والے آفیسر کے ساتھ پیش آچکا ہے
خبر کے مطابق چند روزقبل گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے پر اساتذہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے دفتر پہنچ کر ان کو گالیاں دینے کے علاوہ تبادلے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں۔اس کے بعد دھمکیاں دینے والے دواساتذہ کو معطل کیا گیا تھا اور ان کے خلاف انکوائری بھی مقرر کی گئی تھی لیکن گھوسٹ اساتذہ نے اثر رسوخ استعمال کر کے دوسرے ہی روزخود کو بحال کرالیا تھا۔بحال ہونے والے گھوسٹ اساتذہ ڈی ای او ایجوکیشن غلام سرورببرکے تبادلے کے لیے سرگرم ہو گئے اور مبینہ طور پر ایک سیاسی شخصیت کو کہلوا کر پہلے ڈی ای او پر کارروائی نہ کرنے کا دباؤ ڈالا پھر کارروائیاں نہ رکنے پر ڈی ای او ایجوکیشن غلام سرور ببر کا تبادلہ کرا دیا۔ خیال رہے کہ ڈی ای او ایجوکیشن دادو میں 1100 سے زائد گھوسٹ اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کررہے تھے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ان غیرقانونی بھرتیوں کے ایکشن لے سکیں گے .؟ کیا میرٹ پر بھرتیوں کیلئے اہل افراد کو ملازمت دلاپائیں گے ؟
عوامی وسماجی اور شہری حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری.

Leave a reply