واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد کی گئی ہے جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی رہائشگاہ وائٹ ہاؤس سے ان کی غیر موجودگی کےدوران برآمد ہونے والا سفید پاؤڈر کوکین نکلا وائٹ ہاؤس سے برآمد ہونے والے سفید پاؤڈر کے کوکین ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ کوکین سیکرٹ سروس ایجنٹس کو یسٹ ونگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق رات پونے نو بجے ملی ، اس جگہ تک عام افراد کی رسائی بھی ہوتی ہے۔
کوکین برآمد ہونے کے بعد اس کے استعمال یا چھوڑ کر جانے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز اہلکار بھی یہ پاؤڈر چیک کرنے پہنچے تھے ابتدائی ٹیسٹ کی رپورٹس سے یہ انکشاف سامنے آیا یہ کہ در حقیقت کوکین تھی جس وقت یہ پاؤڈر ملا اس وقت امریکی صدروائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔
بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے
صدرجو بائیڈٖن کی سیکیورٹی کی ذمے دار ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سفید پاؤڈرمزید جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلی لمی نے بی بی سی کو اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وائٹ ہاؤس کو مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 45 منٹ پر اس وقت بند کر دیا گیا جب سیکرٹ سروس کے افسران کو ویسٹ ونگ کے ورک ایریا سے سفید پاؤڈر ملا۔
اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن سے میڈیا سے گفتگو کے دوران وائٹ ہاؤس میں کوکین کی موجودگی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ جوبائیڈن نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور دیگر سوالات کا جواب دیتے رہے-
اردوان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو اسلام پر بزدلانہ حملہ قرار دے …
وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ سے کوکین برآمد ہونے کے وقت صدر جو بائیڈن اور ان کا بیٹا ہنٹر بائیڈن کیمپ ڈیوڈ میں موجود تھے ویسٹ ونگ وائٹ ہاؤس کا ایک بڑا سطحی حصہ ہے جس میں امریکی صدر کے دفاتر سمیت اوول آفس موجود ہے۔