امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے تمام وفاقی گرانٹس اور قرضوں کی تقسیم روک دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بجٹ آفس نے تمام وفاقی گرانٹس اور قرضوں کو روکنے کا حکم دیا ہے۔وائٹ ہاؤس آفس آف مینجمنٹ اور بجٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر میتھیو ویتھ نے میمورنڈم میں کہا کہ وفاقی ایجنسیوں "تمام وفاقی گرانٹس یا تقسیم سے متعلق تمام سرگرمیوں کو عارضی طور پر روک دے۔اس کے علاوہ نئی گرانٹس کے اجراء کو بھی روک دیا گیا ہے۔میمو میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کا ثر سوشل سیکیورٹی یا میڈیکیئر کے فوائد، اور "افراد کو براہ راست فراہم کردہ امداد” پر نہیں ہوگا۔
وفاقی امداد پر پابندی شام 5 بجے سے نافذ العمل ہو گی۔ یہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ پر کنٹرول کے لیے تازہ ترین اقدام ہے۔میمو کے مطابق، بجٹ آفس "وفاقی ایجنسیوں کو کیس کی بنیاد پر نئے گرانٹس جاری کرنے یا دیگر اقدامات کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔میمو میں ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 10 فروری تک "کسی بھی پروگرام، پروجیکٹ یا سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات او ایم بی ( OMB )کو جمع کرائیں۔