نسیم شاہ نے کس سے ادھار بلا لیکر چھکے مارے؟ساتھی کرکٹرکا نام سامنے آگیا

0
58

دبئی : افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ نے بلا بدلا تھا اور اسی بلے سے انہوں نے لگاتار 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے۔ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرادیا، اس میچ کی خاص بات نسیم شاہ کے لگاتار 2 چھکے تھے، جس کے ذریعے پاکستان اس میچ میں سرخرو ہوا۔

 

https://twitter.com/fahadtweets320/status/1567567539701432320?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567567539701432320%7Ctwgr%5E8d10dc076a4d0bf3991734b02e253c1e2cdfc88f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40007022

کھیل ختم ہونے کے بعد نسیم شاہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آخری اوور میں وہ بیٹنگ کررہے تھے تو انہیں یقین تھا کہ وہ چھکے مار سکتے ہیں، کیونکہ وہ اس کے لئے نیٹ پر پریکٹس بھی کرتے ہیں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ آخری اوور میں انہوں نے حسنین سے بلا تبدیل کیا، یہ میچ ان کے کیرئیر کا یادگار میچ بنا گیا۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف اچھی بالنگ کی لیکن آج سب یہ بھول جائیں گے کہ میں بالر بھی ہوں۔

افغانستان سے میچ سے متعلق نسیم شاہ نے کہا ہے کہ اس میچ سے ہم یہی بات کررہے تھے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے ہمیں یہ میچ جیتنا ہوگا۔

‘ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے افغانستان کا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کیا۔

 

 

افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی9 وکٹیں 118رنز پر گر گئی تھیں، بابر اعظم صفر، فخر زمان 5 اور محمد رضوان 20 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ افتخار 30 اور شاداب خان 36 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

پاکستان کو6 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے نسیم شاہ نے مسلسل 2 چھکے مار کر پاکستان کو کامیابی دلادی۔پاکستان کی فتح کے بعد سری لنکا بھی سپر فور مرحلے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ گیا۔

میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر افغانستان کے خلاف 2 چھکے مار کر جیت دلانے والے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں ہمیشہ جانتا تھا کہ میرا بھائی کسی خاص چیز کے لیے بنا ہے، اور یہ بہت خاص تھا’۔اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے پاکستان ٹیم کیلئے فائنل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave a reply