شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی گرل فرینڈ کون

aryaan

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان حالیہ دنوں میں اپنے ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں ہیں،بالی ووڈ کے معروف سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان کے تعلقات برازیل کی ماڈل اور اداکارہ لاریسا بونیسی سے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، افواہیں اس وقت تیز ہو گئیں جب آریان خان اور لاریسا بونیسی کو متعدد بار ایک ساتھ کھانے اور تقریبات میں دیکھا گیا، اور حالیہ دنوں میں دونوں کو نیا سال مناتے ہوئے بھی ساتھ پایا گیا۔دونوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں آریان خان خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں، جہاں وہ مارتن گیریکس کے ساتھ ایک پارٹی میں بات چیت کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں لاریسا بونسی بھی پس منظر میں مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور دیگر مہمانوں کے درمیان اپنی موجودگی کا احساس دلا رہی ہیں۔ لاریسا، جو آریان کی ممکنہ گرل فرینڈ سمجھی جا رہی ہیں، موسیقی پر ڈانس کر رہی ہیں اور کیمرے کی طرف فلائنگ کِسز بھی بھیج رہی ہیں۔

آریان خان اور لاریسا بونسی کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں اُس وقت مزید شدت اختیار کر گئیں جب فینز نے نوٹ کیا کہ آریان نے لاریسا اور ان کے اہل خانہ کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہے۔ اس کے بعد جب رپورٹس آئیں کہ لاریسا کی والدہ، رینیٹا بونسی کو آریان کی کپڑوں کی برانڈ "D’yavol X” سے ایک تحفہ ملا ہے، تو یہ قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔ تاہم، ابھی تک آریان اور لاریسا نے ان افواہوں پر کسی بھی قسم کا تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی ان تعلقات کی تصدیق کی ہے۔

لاریسا بونیسی 30 سال کی ایک برازیلی ماڈل اور اداکارہ ہیں جو برازیل میں پیدا ہوئی تھیں، تاہم اطلاعات کے مطابق ان کے پاس بھارتی شہریت بھی ہے۔ لاریسا نے کئی تامل اور بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اپنے کیریئر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لاریسا کی مشہور پرفارمنسز میں اکشے کمار اور جان ابراہم کے گانے "سبہ ہونے نہ دے” (فلم: "ڈیزی بوائز”) اور سیف علی خان کی فلم "گو گو گوون” میں ان کا کردار شامل ہیں۔ماڈل کے طور پر لاریسا نے اولے، لینکوم اور لیویز جیسے معروف برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے، جس سے ان کی فیشن انڈسٹری میں موجودگی اور مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

آریان خان اور لاریسا بونیسی کی متعدد ملاقاتوں کے بعد دونوں کے تعلقات کے بارے میں میڈیا میں گہری چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ دونوں کو ایک ساتھ مختلف سماجی تقریبات اور ملاقاتوں میں دیکھا گیا ہے، جس سے ان کے درمیان کوئی نہ کوئی قریبی تعلقات ہونے کا تاثر ابھرا ہے۔آریان خان نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظر سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان اکثر میڈیا سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات کو عوامی سطح پر شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ اس کے باوجود، آریان اور لاریسا کے حوالے سے آنے والی افواہیں مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، لیکن ابھی تک دونوں کی جانب سے اپنے تعلقات کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ضلع مہمند کے مشران کا سیکیورٹی فورسز کے شابہ بشانہ امن کو یقینی بنانے کا اعلان

2024 پاکستان کے لیے اچھا اور بہترین سال تھا ،اسحاق ڈار

Comments are closed.