لاہور:پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ نامزدگی کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا، اجلاس میں چاروں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےتجویز کردہ ناموں پر غور کیا جائے گا، الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے ایک نام کا انتخاب کرے گا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کی آئینی مدت میں آج رات تک وقت باقی ہے، آئینی ماہرین کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کی آئینی مدت آج رات 10 بج کر 10 منٹ تک ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔
تمام سیاستدان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں ،چودھری شجاعت
یاد رہے کہ پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر سیاسی جماعتوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے بعد گیند اب الیکشن کمیشن کے کورٹ میں چلی گئی۔
پارلیمانی پارٹی کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کا حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں ایک بار پھر 2018ء جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، 5 برس قبل بھی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے جسٹس (ر) سائر علی اور ایڈمرل (ر) ذکا اللہ کے نام تجویز کیے تھے۔
مریم ہو یا نواز شریف انکا اپنا ملک ہے جب مرضی ائیں۔ بسم اللہ.شاہ محمودقریشی
اپوزیشن کی جانب سے ایاز امیر اور حسن عسکری کو نامزد کیا گیا تھا، فریقین کے متفق نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حزب اختلاف کے حسن عسکری عہدے پر فائز ہوئے، وہ بطور نگران وزیر اعلیٰ انتخابات کے انعقاد میں کامیاب رہے۔
سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے،پرویز الہیٰ
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس کل بلا لیا، اجلاس میں عہدے پر تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے دو، دو ناموں پر غور ہو گا۔حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔








