عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران اور اسرائیل میں طبی اداروں پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحت کے مراکز پر حملوں سے متعلق موصول ہونے والی رپورٹس نہایت تکلیف دہ اور تشویش ناک ہیں۔انہوں نے اسرائیل کے سوروکا اسپتال پر بیلسٹک میزائل حملے اور تہران میں ایرانی ریڈ کریسنٹ کے عملے کی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ اسپتالوں، طبی عملے اور مریضوں کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنائی جائے، کیونکہ امن ہی سب سے مؤثر دوا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی میزائل حملے میں تہران میں واقع ہلال احمر کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے، اور متعدد شہری ملبے تلے دب گئے، جنہیں نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔
صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا
ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیلی اسپتال تباہ، 50 سے زائد افراد زخمی
اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا کمزوری، دشمن کو طاقت سے جواب دیں گے،آیت اللہ خامنہ ای