میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور:میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ اس حوالے سے طیبہ گل نے انکشاف کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ اس کے پاس دکھانے کو بہت کچھ ہے

اس حوالے سے جب سینیئر اینکرطلعت حسین نے سوال کیا کہ کیا واقعی بہت کچھ ہے تو انہوں نےکہا جی میرے پاس ایسی ویڈیوز ہیں کہ جو دکھانے کے قابل نہیں ، ان کا کہنا تھاکہ جو کچھ نہیں ہونا چاہیے تھا وہ ہوتا رہا

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل پاکستان میں وفاقی حکومت نے طیبہ گل نامی خاتون کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین نیب پر عائد کیے گئے الزامات کی تحقیقات کرانے کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا

وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نےوفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’کابینہ نے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت تحقیقات کی منظوری دی ہے۔ ‘

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں کابینہ ممبران کے ساتھ مل کر کمیشن کے ٹرم آف ریفرنسز تیارکرنے کی ہدایت کی گئی تھی

انہوں نے کہا کہ ’طیبہ گل کے معاملے پر کوئی سیاسی رنگ نہیں دیا جائے گا اس کیس میں جو مجرم ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔‘مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’طیبہ گل نے پی ایم پورٹل پر شکایت کی۔ طیبہ گل کے مطابق انہیں 18 دن اغوا کر کے رکھا گیا۔‘

مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا کہ ’طیبہ گل سے شواہد لے کر چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا۔ ان شواہد کو استعمال کرکے وزیراعظم ہاؤس نے نیب کے ادارے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔‘

مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ لاپتہ افراد کمیشن سے آنے والی شکایات کو بھی یہ کمیشن دیکھے گا اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Comments are closed.