دارالامان کے اندرونی کمروں کی چٹخنیاں کیوں اتاری گئیں

0
39

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) دارالامان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شاہ کی رات گئے زبردستی داخل ہونے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ باغی ٹی وی کو زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیڈی وارڈن عمارہ نے 26 نومبر کے دن دارالامان کے اندرونی کمروں کی چٹخنیاں بغیر اجازت اتار دی تھیں
زرائع کے مطابق لیڈی وارڈن عمارہ نے گارڈ سے اندرونی چٹخنیاں اتار دینے کا کہا جس پر گارڈ نے سپرنٹنڈنٹ کے سامنے معاملہ رکھا
سپرنٹنڈنٹ نے عمارہ سے استفسار کیا کہ میری اجازت کے بغیر آپ ایسا کیوں کرنا چاہ رہی ہیں جس پر لیڈی وارڈن عمارہ نے خاموشی اختیار کی لیکن تکلیف دہ امر یہ ہے کہ اس کے بعد لیڈی وارڈن نے نا صرف بغیر اجازت چٹخیاں اتار دیں بلکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شاہ کے دارالامان میں رات گئے زبردستی داخلے کے معاملے کے بعد 30 نومبر کو چٹخنیاں دوبارہ لگا دیں
باغی ٹی وی کا سوال ہے کہ لیڈی وارڈن عمارہ نے بغیر اجازت چٹخنیاں کیوں اتاری تھیں
آیا چٹخنیاں اتارنے کا مقصد کسی کو دارالامان کے اندر تک آسان رسائی فراہم کرنا تھا؟
کیا انتظامیہ اس معاملے پر سنجیدہ انکوائری کر کے ذمہ دار عناصر کی سرکوبی کرے گی یا مسائل محض چائے کی پیالی میں حل کر دیے جائیں گے؟

Leave a reply