وویڈنس: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

باغی ٹی وی : ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ایونٹ کی شریک میزبان ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پاپوا نیو گنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 136 رنز بنائے۔

سیس باؤ نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ کپلن ڈوریگا 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کپتان اسد والا نے 21 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزری جوزف نے 2، 2، عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور جداکیش موتی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے …

137 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ کے نقصان پر 19 اوور میں حاصل کرلیا،ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے 34 اور نیکولس پوران نے 27 رنز بنائے، روسٹن چیس 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی

پی ٹی آئی کا 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

Shares: