ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شائے ہوپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
🏏 ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں شائے ہوپ (کپتان)،جیول اینڈریو،جے دیا بلیڈز،کیاسی کارٹی،روسٹن چیز،میتھیو فورڈ،جسٹن گریوز،عامر جانگو،شمار جوزف،برینڈن کنگ،ایون لوئس،گوداکیش موتی،شرفین ردر فورڈ،جیڈن سیلز اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں.پہلا ون ڈے 8 اگست 2025دوسرا ون ڈے 10 اگست 2025 اور تیسرا ون ڈے 12 اگست 2025 کو کھیلا جائے گا
ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو پاکستان کے خلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شریک نہیں تھے اور ان کا ورک لوڈ مینجمنٹ پروگرام جاری رہے گا۔ ان کی جگہ روماریو شیفرڈ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ،عطا تارڑ کا انکشاف