وفاقی کابینہ اجلاس،بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری

0
39

وفاقی کابینہ اجلاس،بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ نے وزیراعظم کے پٹرول مہنگا نہ کرنےکےاقدام کو سراہا ،وفاقی کابینہ کو ملک میں حالیہ بارشوں پر بریفنگ دی گئی ،وفاقی کابینہ نےبیشترایجنڈا آئٹمزکی منظوری دے دی،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا،وفاقی کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں پر بریفنگ دی گئی ،وفاقی کابینہ نے گزشتہ ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی

اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات سے متعلق بریفنگ موخر کر دی گئی،ملک کے بڑے ایئرپورٹس آوَٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی،وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کے لیے ناموں کی منظوری بھی دی گئی

اجلاس میں نیپرا اور ا سٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی،پبلک پرائیویٹ تعمیرات کے عمل اور پیپرا رولز کے تقابل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی کابینہ کمیٹی نجکاری کے مختلف کمپنیوں کو پرائیویٹائز کرنے فیصلہ موخر کر دیا گیا،کمیٹی کے ہاوَس بلڈنگ فنانس کمپنی کو پرائیویٹائز کرنے پر کابینہ میں اعتراض کیا گیا،کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے دیگر فیصلوں کی توثیق کی گئی

Leave a reply