وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے، صوبائی وزیر کا دعویٰ
وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے، صوبائی وزیر کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے کراچی کے صنعت کاروں کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں سیکریٹری صنعت وتجارت نسیم الغنی سہتو، صنعت کار محمد جاوید، عمران معیز اور احتشام الدین بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں وزٹ کرکے ایس او پیز کو مانیٹر کیا جائے گا۔ سندھ حکومت صنعتکاروں کو ہر ممکن سھولیات کی فراہمی کرے گی ۔ غیر رجسٹرڈ انڈسٹریز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ انڈسٹریز کو رجسٹرڈ کرکے ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا۔
جام اکرام اللہ دھاریجو کا مزید کہنا تھا کہ 2006 کے دورانیہ میں بغیر رجسٹریشن کے صنعتیں کھولنے کی اجازت دی گئی اس وجہ کافی صنعتیں حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ۔ چین انڈسٹری کھولنے کے لئیے وزیراعلی سندہ کو سفارشات بھیج رہے ہیں ۔ سندھ حکومت صنعتکاروں کو اون کرتی ہے۔ سندھ حکومت اور صنعتکار ایک دوسرے کا حصہ ہیں ۔وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک مسلسل جاری ہے۔