وفاق غلط بیانی نہ کرے، صوبے نظرانداز کر کے یکطرفہ فیصلے قبول نہیں، سندھ حکومت

0
42
murtaza wahab

سندھ حکومت کے ترجما ن نے کہا ہے کہ گٹکا اور منشیات فروشی میں ملوث افسروں کےخلاف کارروائی ہوگی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ اجلاس کے بعد سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نےچشمہ جہلم کینال پر پاور پراجیکٹ کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے،صوبوں کو نظرانداز کرتے ہوئے وفاق کی جانب سے یکطرفہ فیصلہ کیا گیا،وزیراعظم کی کراچی آمد پر گورنر سندھ اور وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کی،گورنر سندھ اور وفاقی وزیر نےکراچی میں منصوبوں کے دعوے کیے،

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ تمام منصوبے وفاق نہیں، سندھ حکومت کے ہیں،وفاقی وزیرخسروبختیارنے صوبائی حکومت کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی ہے،تمام کاوشیں صوبائی حکومت کی ہیں، وفاق غلط بیانی نہ کرے،سندھ میں امن وامان کے حوالے سےبہتر صورتحال ہے،گرین لائن کے علاوہ کسی منصوبے میں وفاق فنڈنگ نہیں کررہا،امن وامان قائم رکھنے کےلیے سندھ حکومت پولیس کے ساتھ ہے

وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو منشیات سے پاک کرنا ہے،منشیات فروشی کےلیے سہولت کاروں کےخلاف سخت ایکشن لیں گے،سندھ کابینہ نے گٹکا بنانے والے کارخانوں کےخلاف رپورٹ طلب کی ،گٹکا اور منشیات فروشی میں ملوث افسروں کےخلاف کارروائی ہوگی،

Leave a reply