وفاقی کابینہ اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

0
39

وفاقی کابینہ اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس شروع ہو گیا ہے،

وفاقی کابینہ اجلاس میں سیاسی،معاشی اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے،وفاقی کابینہ کو ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

اجلاس میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال پر غور ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے،چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے،وفاقی حکومت نے مردم شماری پر وزراء کی کمیٹی بنائی تھی ،وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مردم شماری پر رپورٹ پیش ہوگی

اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا،مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات پر چیرمین سی ڈی اے بریفنگ دیں گے ،یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کی توسیع کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،وزارت داخلہ سی ڈی اے آرڈیننس 1980 میں ترممیم پر بریفنگ دے گی ،

ایس ٹی ای ڈی ای سی کے ایم ڈی کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کے ڈی جی کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،زرعی ترقیاتی بنک کے بورڈ کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے،ٹربائین فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی امپورٹ کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے

نیپرا کی سال 2019-20 اور سٹیٹ انڈسٹری رپورٹ 2020 کابینہ میں پیش ہوگی ،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی

Leave a reply