مالی سال 26-2025ء کا وفاقی بجٹ آج شام قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شام 5 بجے شروع ہوگا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے لیے چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تلاوت، حدیث، نعت رسول مقبول ﷺ اور قومی ترانہ شامل ہیں۔ ان رسمی مراحل کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔وزیر خزانہ بجٹ تقریر کے ساتھ ساتھ محاصل اور دیگر متعلقہ دستاویزات بھی قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
دوسری جانب، بجٹ اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے آج شام پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن رہنما اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، اور دیگر اراکین کے علاوہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مالی سال 25-2024 کا اقتصادی سروے بھی جاری کیا جا چکا ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال معیشت کی عبوری شرح نمو 2.68 فیصد رہی، جبکہ مقررہ ہدف 3.6 فیصد تھا۔ رپورٹ کے مطابق معیشت کا حجم 410.96 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے 371.66 ارب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ ہے، تاہم اہم فصلوں کی پیداوار منفی رہی ہے۔
سیالکوٹ: نہروں میں نہانے پر پابندی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 105 افراد گرفتار








