وفاقی دارالحکومت میں غریب طلباء پر یونیورسٹیوں نے فیس بم گرا دیا

وفاقی دارالحکومت میں غریب طلباء پر یونیورسٹیوں نے فیس بم گرا دیا،غرباء پر اعلی تعلیم کے دروازے بند یونیورسٹیوں نے فیسوں میں 40 فیصد ہوشرباء اضافہ کردیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی میں انتظامیہ نے فی سمسٹر فیس میں 15ہزار 7سوروپے اضافہ کردیا،طلبہ نے اضافہ واپس لینے کامطالبہ کردیا،ترجمان نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے جو فنڈز دیئے گئے ہیں وہ کراچی کیمپس رکھ لیتا ہے مجبوری کے تحت فیس میں اضافہ کیاگیا۔ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری یونیورسٹیوں نے بغیر بتائے فیسوں میں 40فیصد ہوشربا اضافہ کردیاگیا۔وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد نے فیسوں میں 15ہزار روپے فیسوں میں اضافہ کردیا۔ بی ایس کی سمسٹر کی فیس 40ہزار سے بڑھادی گئی۔نئی سمسٹر کی فیس 55ہزار 700روپے کردی گئی۔ٹیوشن فیس 40ہزار سے بڑھا کر 44ہزار 500روپے کردی گئی۔متفرق چارجز کانام دے کر مزید 4ہزار 2سو اضافہ کیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ چارجز 7ہزار روپے کردیئے۔

طلبہ نے فیسوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیاکہ فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور ٹرانسپورٹ چارجز کم اور ان طلبہ سے لیئے جائیں جو ٹرانسپورٹ کی سہولت استعمال کرتے ہیں یونیورسٹی سب سے ٹرانسپورٹ فیس لے رہی ہے مگر بسوں کی گنجائش ہی اتنی نہیں ہے۔

ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی عرفات احمد قریشی نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ 7 ہزار ٹرانسپورٹ فیس لی جارہی ہے۔ جس پر کچھ لوگ اعتراض کر رہے ہیں وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جو فنڈز دیئے گئے ہیں وہ کراچی کیمپس رکھ لیتا ہے۔آپ ہمارے لیئے آواز بلند کریں مجبوری کے تحت فیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔فیسوں میں اضافے پر میڈیاکے اٹھائے گئے سوالات کوذمہ داران تک آپ کی بات پہنچ جائے گی۔

Comments are closed.